

Loading content...
اس دور مین انسان کو ایک مشین سے زیادہ اہمیت حاصل نہیں ہے جدید سرجری اور اپریشن کے ماہرین نے تو اسے معمولی قسم یک مشین بنا دیا ہے جو پرزہ کمزور دیکھا بدل دیا۔ آئی بنک گواہ ہیں کہ آنکھیں بدلوائی جا سکتی ہیں جیسے کار کی ہیڈلائٹس بدلوائی جا سکتی ہے بلڈ بینک گواہ ہیں کہ خون ڈلوایا جا سکتا ہے جیسے پٹرول پمپ سے کارکی ٹینکی فل کروا لیں بون بینک گواہ ہیں کہ انسانی ہڈیاں تبدیل ہو سکتی ہیں اور دل کے بائی پاس کے آپریشن ہو رہے ہیں ربڑ کے دل لگا کر جلایا جا رہا ہے ببون کے دل سے انسان کو زندہ رکھا جا رہا ہے تو اس دور میں یہ کہنا کہ سوچوں کا تعلق دل سے ہے مضحکہ خیز بات نظر آتی ہے جس کا دل ہی ربڑ کا ہو تو سوچ اور فکر میں تو الو بولنا چاہیے مگر وہ شخص جس کا دل ربڑ کا لگا ہوتا ہے پہلے جیسی سوچوں کا حامل ہوتا ہے اس سے ثابت ہوا سوچنے والا قلب یہ نہیں جسے عرف عام میں دل کہا جاتا ہے یہ قلب انسان میں موجود کسی مخفی پرزے کی حیثیت سے موجود ہے سوچ بچار اور یہ خایلات اسی سے مخصوص ہیں نہ کہ دل سے کیونکہ یہ تو ایک پمپ ہے جو اس انسانی انجن کو پٹرول سپلائی کر رہا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار