

Loading content...
جب قساوتِ قلب کا مرض شدید ہو جاتا ہ تو آدمی پر ایک بے ہوشی کا عالم طاری ہو جاتا ہے جیسے کوئی مریض کسی مرض کی شدت میں بے ہوش ہو جاتاہے اسی طرح یہاں بھی ایک بے ہوشی چھا جاتی ہے پھر ذکر اللہ قلوب میں سرایت نہیں کرتا گویا قلوب پر پردہ اور سخت ہوگیا یا یوں سمجھ لیں کہ ظلم و عداون و معصیت اور سیاہ کاریوںکی کثیف سیاہ گرد جمتے جمتے ایک پردہ بنا اور پھر اس نے قلب پر ایک سخت تہہ چڑھا دی پردہ کی مثال ایسے دی جا سکتی ہے جیسے کسی کیمرہ کے لینزز کے سامنے ڈھکنا آجائے کہ جب ڈھکنا آجاتا ہے تو تصویر کا فلم پر مرتسم ہونا محال ہوجاتا ہے اور اس میں کچھ بھی نقش پذیر نہیں ہو سکتا اور انسان جب قسی القلب ہو جاتاہے ہوا وہوس کے نشے میں سرمست ہو جاتا ہے اور انتہائے نشہ ایک مدہوشی اور غفلت تک پہنچ جاتی ہے تو اس حالت کو غمرة القلب کہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار