

Loading content...
جیسے اگر کسی کیمرے کے لینزز LENSES ہی ٹیڑھے ہوجائیں تو کوئی بھی تصویر اصلی شکل میں فلم پر مرتسم نہی ہوسکے گی یا ان آئینوں کو دیکھیں جن میں کجی ہوتی ہے انسان کو وہاںاپنی شکل بھی ڈرائونی لگتی ہے تو بالکل اسی طرح زیغ قلب کا لازمی نتیجہ وظائف حیات کی شکل کے مسخ ہونے کی صورت میں سامنے آتا ہے انسان کے علاوہ ہر مخلوق جو ذی روح وذی حیات ہے اس کی ہدایت کا مبداء ان کے حواس اور جبلتیں ہوتی ہیں اور انہی ذرائع سے وہ اپنے وظیفہ حیات کو پہچانتے ہیں اور حواس وجبلت کے ماتحت وظائف حیات کو انجام دیتے ہیں مگر انسان اس سے مختلف ہے کہ اس میں عقل وشعور کو داخل کرکے وظیفہ حیات کو پہچاننا خود اس کے سپرد کیا گیا ہے ہدایت کیا ہوتی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار