

Loading content...
اس مرض کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان کا قلب جب ٹیڑھا ہو جاتا ہے تو پھر فاما الذین فی قلوبہم زیغ کہ جو قلوب مرضِ زیغ میں مبتلا ہوتے ہیں وہ محکم کی بجائے متشابہ کے پیچھے پڑ جاتے ہیں واضح کی بجائے مبہم کو اختیار کرتے ہیں اصول کے بجائے اختلافی فروعاتی مسائل میں غواصیاں کرتے ہیں جن چیزون کے بارے میں ان سے بازپرس ہونا ہے ان کی بجائے ان چیزوں میں الجھ جاتے ہیں کہ جن کا ان کی نجات اور حیات سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا یہ اصلاح کے نام پر نت نئے مسائل اختراع کرتے رہتے ہیں اور یہ مرض اتنا بڑھتا ہے کہ پھر ارتیابی بن جاتا ہے ہر چیز ہر آیت اور ہر بات کو یہ شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع کر دیتا ہے اس کے مریض اپنی ذات اور ذاتِ واجب کو بھی عقلی طور پر سمجھتے سمجھتے شک میں مبتلا ہو جاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار