

Loading content...
خواہشات غالب آجاتی ہیں حسن کی بجائے قبح کو پسند کرتا ہے خیر کی بجائے شر کو محبوب رکھتا ہے باطنی فطرت کی تو علیحدہ بات ہے مریض قلب ظاہری فطرت کے معصوم اور پاکیزہ حسن کو بھی بری نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہ بیماری وجہ حرص وہوس بن جاتی ہے مثلاً ساون کا مہینہ ہے شدید گرمی ہے جس میں اچانک آسمان پر کالی گھٹائیں زلف محبوب کی طرح بکھر جاتی ہیں اور سیاہ گھٹائوںکی مانگ میں سنہری بجلی کی افشاں دمک اٹھتی ہے اور آسمان سے نزول رحمت ہوتا ہے فضائیں درختوں اور وادیوں میں موتی برسانا شروع کر دیتی ہیں ٹھنڈی ہوا کے جھونکے شرابور جسموں میں راحت کے معجزات بھرنا شروع کر دیتی ہیں ہوا میں مستی پاکر درخت جھوم اٹھتے ہیں تو صحت مند قلوب سے رب جلیل کی حمد وثنا کے چشمے پھوٹ نکلتے ہیں اور لبوں پر زمزمہ ہائے تسبیح مچل جاتے ہیں مگر عین انہی لمحات میں مریض قلوب حسن فطرت سے منہ موڑ کر معصیت کے نظر فریب نظاروں میں کھوجاتے ہیں اور حرص وہوا کی لذت اندوزیوں کے آگے سربسجور ہو جاتے ہیں کوئی ساغر و مینا کی سوچتا ہے تو کوئی مطربہ ہوش ربا کے نغموں کی سرمستیوں میں گم ہو اجاناچاہتا ہے بعض مرضِ قلب کے مریض جنسی خواہشات کی تشفی کیلئے عشرت گاہوں کا رخ کرتے ہیں یعنی مریض قلوب کی مرض اس تریاق شرافت وحسن سے اور بڑھ جاتی ہے سورہ توبہ میں ارشاد رب العزت ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار