

Loading content...
قلب فعلی اور انفعالی قوتوں کا مقام بھی ہے قلب کے دو پہلو ہیں ایک پہلو دماغ سے متصل اور مربوط ہے جس کا کام تعقل وشعور ہے دوسرا پہلو کیفیات سے متصل ہے جس کا کام ہے اثر پذیری اور اثر آفرینی جب انسان کے احساسات و انفعالات میں اور قوت اثر آفرینی میں یگانگت پیدا ہوتی ہے تو فوادیت پید اہوجاتی ہے کسی چیز کا صحیح ادراک اس وقت ہوتا ہے جب موضوعی اور معروضی ذرائع میں اشتراکِ کلی پیدا ہوتا ہے یوں سمجھ لیں کہ حواس درست اور صحیح طور پر تب کام کرتے ہیں جب قلب بھی ان کے افعال میں شریک ہوتاہے مثلاً ایک آدمی کوئی دلچسپ کتاب پڑھ رہا ہے قلب ودماغ بصارت کے ساتھ کتاب میں غرق ہیں کان کھلے ہیں اور قریبی گھر میں ریڈیو چل رہا ہے اس کی آواز سماعت سے ٹکرا رہی ہے مگر دماغ مصروف مطالعہ ہے تو آواز کو قبول کرنے میں سماعت ناکام رہے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار