

Loading content...
معروضی ذرائع آنکھ کان اور دیگر حواس ہیں اور ان کی قوتوں کا عمل ہے اسی طرح موضوعی ذریعہ قلب ہے خالق نے انسان کے حواسِ خمسہ میں سے بار بار صرف دو چیزوں کا نام لیا ہے سمع اور بصر یعنی سننا اور دیکھنا ہی اصل حواس ہیں کیونکہ سماعت اور بصارت کی افادیت باقی حواس سے علمی نقطہ نگاہ سے کئی ہزار گنا زیادہ ہے یعنی حصولِ علم کیلئے ان دو ذرائع کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی دیگر حس کو حاصل نہیں انسان کا طرہ امتیاز علم ہے اور علم ان دو ذرائع کا مرہونِ کرم ہے لامسہ شامہ اور ذائقہ میں حصول علم کی صلاحیت محدود ہے اور سماعت وبصارت ہی علم وشعور کے مرکزی ذرائع ہیں اور دوسرا ذریعہ ہے قلب
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار