

Loading content...
ہر شخص جب سفر کرتا ہے تو کسی نہ کسی مقام پر اس کے تعینات جہات ضرور بگڑ جاتے ہیں مغرب کو مشرق سمجھ لتیا ہے یا مشرق کو جنوب سمجھ لیتا ہے تو سمتیں بگڑ جاتی ہیں اب اس نے دیکھا کہ سورج طلوع ہوا مشرق سے اسے محسوس ہوا کہ آج سورج شمال سے طلوع ہو رہا ہے مساجد میں گیا مسجد کا رخ دیکھا عقل نے کہا کہ اس کا رخ یقینا درست ہوگا مگر قلب مطمئن نہیں ہوا شواہد کائنات کی مسلسل گواہیاں اس کے من کے چور کو راہِ راست پر نہیں لا سکتیں سب کچھ دیکھ رہا ہے سمجھ رہا ہے سن رہا ہے مگر اندر بیٹھا ہوا چور بالکل نہیں مانتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار