

Loading content...
عمداً مجھے بہت کچھوڑنا پڑ رہا ہے اگر جملہ پہلوئوں سے اس مضمون کی وضاحت کی جائے تو کئی کتب وجود میں آئیں میں صرف ناگزیر پہلوئوں پہ اجمالی روشنی ڈال رہا ہوں موجوداتِ عقلیہ حسیہ نفسیہ طبعیہ کے واسطے ایک کمال مقرر ہے اور وہ اپنے کمال کا عشق رکھتے ہیں اور اپنے نقص سے نفرت کرتے ہیں یعنی موجودات میں وجودِ عشق ناگزیر ہے عشق تمام موجودات میں جاری وساری ہے مگر شوق کا سبھی میں پایا جانا ناممکن ہے شوق صرف ان موجودات میں پایا جاتا ہے جو مجرداتِ مخصہ نہیں ہیں عرفاء کے نزدیک جملہ موجودات ذی حیات ہیں حی ہیں ان میں اشتیاق ومیل عشق موجود ہے یعنی اپنے کمال کا عشق موجود ہے سبھی موجوداتِ عالم ذی حیات ہیں مگر ذی روح نہیں بعض لوگوں نے روح کو موجب حیات بتایا ہے جو حقیقت کیخلاف ہے کیونکہ حیاتِ نبات و جمادات مسلمہ ہے قرآن نے فرمایا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار