

Loading content...
یہ بات بھی آپ کو نئی لگی ہوگی اس لئے مناسب ہے کہ دلیل کے ساتھ عرض کروں آپ ہندوستان میں جاکر دیکھیں پتھر کو اللہ سمجھ کر پوجنے والے بت پرست کیا مطمئن نہیں ہیں؟ کیا گرجوں میں عبادت کرنے والے مطمئن نہیں ہیں؟ کیا شمس پرست سورج کو خدا سمجھ کر پوجنے والے مطمئن نہیں ہیں؟ اگر اطمینان سے فقط مادی اطمینان لیا جائے تو وہ مسلم اقوام سے زیادہ مطمئن ہیں اگر ذہنی اطمینان لیا جائے تو وہ مسلم اقوام سے زیادہ مطمئن ہیں اگر ذہنی اطمینان لیا جائے تو بغیر اطمینان کے دس بیس سال کی مشقتوں اور ریاضتوں میں اگر مطمئن نہیں ہیں تو کس چیز نے انہیں روکا ہوا ہے کہ وہ ترکِ مذہب نہیں کرتے؟ مادے کو خدا سمجھنے والے جتنے مطمئن ہیں اتنے تو پاکستان یا ہندوستان کے علماء کرام بھی مطئن نہیں ہیں اگر صرف اللہ عزوجل کے ذکر ہی میں اطمینان ہے تو باقی مذاہب کے لوگوں کی زندگی انتہائی غیر مطمئن ہوتی حالانکہ یہ خلافِ واقعہ ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار