

Loading content...
استکمال کی منازل میں جو علمی مواد نفس کو ملتا ہے اس کا نام ہے شعور بدن کی قوت کا نام ہے طاقت اور نفس کی قوت کا نام ہے شعور ماہرین نفسیات کی کتب شعور ولاشعور تحت الشعور وفوق الشعور کے موضوعات سے چھلک رہی ہیں مگر میں صرف اتنا عرض کروں گا کہ شعور نفس کے علمی ڈیٹا کو محفوظ رکھنے والی طاقت وقوت کا نام ہے اور نفس اپنے ریاضات کے نتائج سے حاصل ہوںنے والے مواد کو جس قوت میں ذخیرہ کرتا رہتا ہے اسی کو شعور کہتے ہیں یہ بھی ہے کہ شعور کا تعلق حسیات سے ہے یعنی شعور یا تو ٹھوکر کھانے سے آتا ہے یا توجہ دلانے سے پیدا ہوتا ہے شعور گویا صرف محسوسات سے حاصل ہونے والی علمی قوت کا نام ہے اور غیرمحسوسٰ کا ادراک اس کے بس کی بات نہیں ہے بدن جس کا ادراک کرتا ہے شعور اس سے کیفیات واثرات ونقوش واصوات کو اخذ کرتا رہتا ہے یعنی یہ حیات ہی سے خزائن جمع کرتا ہے نفس اپنی قوت کے بل بوتے پر کچھ چیزیں تعمیر کرتا رہتا ہے اگر کوئی دیکھی ہوئی چیز دوبارہ بنانا چاہے اور بنا کر اپنے آئینہ خانے میں سجا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار