

Loading content...
دوستو آپ ہوا وہوس کے معنی کچھ نہ کچھ سمجھ گئے ہوں گے یعنی نفس کا خاصہ ہے ہوا وہوس جذبات خارجی کیونکہ یہ مجمولات جوہریہ سیکنڈ کلاس جوہر ہے اس لیے افعال کمالیہ میں سے یہ فہم کا حامل ہوتا ہے جسم کا حاصل فن ہے اس کا حاصل فہم ہے یعنی جسے عرف عام میں علم کہاجاتا ہے (Normative Science) یہ علم جو واقفیت پر مبنی ہوتا ہے یعنی اگر علم عملی ہو تو فن ہے اگر غیر عملی ہو تو علم معیاری ہے جس کا کام یہ ہے کہ ہر چیز کی قدر وقیمت کا تعین کرے یعنی اشیاء کے بارے میں تعین کرے کہ انہیں کیسا ہونا چاہیے اور یہ کئی علوم ہیں مثلاً جمالیات علم الاخلاق معاشرتی علوم وغیرہ یہ اچھے برے کا حکم لگانے والا علم ہے خوب وزشت کے تعینات وضع کرتا ہے یہ معیاری علم فہم سے ماخذ ہے فہم کے معنی ہیں سمجھنا اور نفس کا عمل ہے سمجھنا جسم کا عمل ہے کرنا اور انسان نفسی جب کمال کو پہنچ جاتا ہے تو سمجھنے کے عمل میں سرعت اور سلجھائو اور صفائی آجاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار