

Loading content...
اگر آپ حواس کی حد تک دیکھیں گے تو محسوس کریں گے یہ سارے حواس واعضاء بہت خودغرض ہیں اور ایسا لگے گا کہ انسان میں خودغرضی کا سمندر موجیں مار رہا ہے یہاں تک کہ ایک ہی جسم کے اعضاء وجوارح ایک دوسرے پر علیٰ الاعلان خودغرضی کر رہے ہیں اپنی ذات پر دوسرے کو قربان کرنے پرتلے ہوئے ہیں لیکن یہ اعضاء وحواس کی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ تو میاں نفس ہی ہیں جو ان میں اپنے ترجیحات کے مطابق تصادم کروا رہے ہیں کیونکہ یہ تو حواس ہی کے ذریعے اپنی ساری خواہشات کی تکمیل چاہتا ہے اگر حس ہی موجود نہ ہو یا عضو ہی موجود نہ ہو تو یہ کیسے خواہشات کی تکمیل کرسکتا ہے آپ خود سوچیں کسی اندھے کا دماغ خراب ہے کہ وہ مری اور شملہ کے دلکش مناظر دیکھنے جائے یا نیاگرہ کی آبشار دیکھنے جائے اور گر کر ہلاک ہو جائے یا ٹی وی پر باکسنگ اور فٹ بال کے مقابلے دیکھنے کی سوچے حقیقت یہ ہے کہ جملہ اسبابِ عیش وطرب اسی حضرت نفس کے پیدا کردہ ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار