

Loading content...
دراصل یہ اس زاہد کا قصور نہیں تھا بلکہ وہ مسٹر نفس کی شرارت تھی کہ کوئی بہانہ ملے اور مملکت بدن سے روح کو بے دخل کیا جائے نفس نے کانوں پر اعتماد کرتے ہوئے دھوکہ تو کھایا ہے کہ شاید کوئی انسان ہو گا مگر اس نے بدن پر تصرف حاصل کرنے کا موقع ایک سیکنڈ کیلئے بھی ضائع نہیں کیا اور پوری رات کی عبادت کا ستیاناس کردیا بس اسی طرح یہ روح کی تسکین کے جملہ اعمال میں اپنی ہوس کی تسکین کے سامان تلاشتا رہتا ہے یہ نفس شریر کی شرارت تھی کہ جس نے روح کی ضرورت میں اپنی خواہشات کو داخل کردیا مگر وہ زاہد یہ تشخیص نہیں کرسکا کہ اصل معاملہ کیا ہے نفس ہمیشہ روح اور بدن کی ضروریات میں اپنی خواہشات کو داخل کرتا رہتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار