

Loading content...
ایک رات وہی صاحب جب مسجد کو روانہ ہوئے تو تاریک رات تھی اور سردی بھی تھی اور بارش بھی گرج چمک کے ساتھ تھی جب وہ عبادت کیلئے مسجد میں پہنچے تو سردی بڑھ گئی اور عبادت کیلئے دل حاضر نہ ہورہا تھا اور ایک کسالت غالب تھی مگر انہوں نے سجادے پر کھڑا ہونا خود پر واجب کرلیا اور ٹوٹے دل سے عبادت کرنے لگے نصف شب کے بعد دروازے کی سمیت سے قدموں کی چاپ محسوس ہوئی تو زاہد صاحب فوراً سنبھل گئے کہ شاید کوئی دوسرا عبادت گزار آن پہنچاہے بس پھر تو تھکن جاتی رہی اور باقی رات خوب جی لگا کر عبادت کی جب صبح ہوئی تو سجدہ شکر ادا کیا اور پیچھے مڑکر دیکھا کہ آنے والا کون تھا تو دیکھا کہ مسجد کے ایک کونے میں ایک بھیگا ہواکتا مزے کی نیند سورہا تھا اب زاہد کا شعوربیدار ہوا کہ میں نے کتنی غلطی کی ہے کہ دکھاوے کی عبادت میں رات بسر کی اور مطلب بھی پورا نہیں ہوا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار