

Loading content...
اعضاء و جوارح روح کے تصرف میں کام کرتے رہے اور مسٹر نفس سوتے رہے یعنی من کے کسی گوشے میں دبکے یہ تماشہ دیکھتے رہے کہ اچانک قدموں کی آہٹ محسوس ہوئی بس حضرت نفس فوراً چوکنے ہوگئے فوراً جسم کو تنبیہ کی کہ تمہیں معلوم ہے کہ دیکھنے والا آگیا ہے اب ذرا سنبھل کر عبادت کرو یہ دیکھنے والا لوگوں میں کیا کہتا پھرے گا بس اب جی لگا کر بہترین عبادت کا مظاہرہ کرو بس اسی کے ساتھ جسم کا چارج نفس نے سنبھال لیا اور روح منہ دیکھتی رہ گئی پھر کیا ہوتا ہے کہ بدن نفس کے تصرف میں ایکسر سائز کرتا رہتا ہے اور روح تڑپ کر دور ہوجاتی ہے یہ ہے وہ طریقہ واردات کہ جس سے نفس روح سے بدن کو چھین کر متصرف ہوجاتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار