

Loading content...
جیسا کہ میں نے پہلے مثال دی ہے کہ جسم کو پانی کی ضرورت محسوس ہوئی کیونکہ جسم کی ضرورت کا نام ہےاحتیاجیعنی جہاں انسان کا جسم نباتات کی طرح غذائیت کی کمی کو پورا کرنا چاہتا ہے وہاں اس میں نباتاتی اشتراک کی وجہ سے احتیاج پیدا ہوتی ہے اور احتیاج میں رحجان اور غایت دونوں لاشعور میں ہوتے ہیں تو وہاں جسم حیوانات کی طرح ضرورت کو رحجان میں لاتا ہے اور جسم کو ایک خواہش ہوتی ہے جسےاشتہاکہا جاتا ہے تو بدن کو جب پانی کی کمی محسوس ہوئی تو اس نے احتیاج اور اشتہا کو محسوس کیا تو نفس کو انڈی کیٹ کیا اشارہ دیا کہ جسم و پانی کی ضرورت ہے اب اس نے اپنی ہوس کی تسکین کو بھی اس میں شامل کردیا اعضاء کو حکم دیا کہ بدن کو پانی کی ضرورت ہے فوراً پانی لائو یہ تو تھی بدن کی ضرورت مگر اس نے اپنی طرف سے یہ اضافہ کیاکہ مٹی کے پیالے کی بجائے شیشے کے سبز گلاس میں لائو عام سفید گلاس بھی نہ ہو بہتر ہے شربت لائو اور تھوڑا سا میٹھا بھی ہو تو زیادہ اچھا ہے اور ہاں برف ڈالنا ہرگز نہ بھولنا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار