

Loading content...
کیونکہ یہی نفس ہمنوائے ابلیس ہوتا ہے اور مملکت بدن پر مکمل تصرف چاہتا ہے میں پہلے بتا چکا ہوں کہ یہ بدن اور روح کے مابین وسیلہ ہے اور بحیثیت وسیلے کے یہ اکثر اوقات ان دونوں کی ترجمانی میں خیانت کرتا ہے اور بہت کچھ اپنی طرف سے داخل کرتارہتاہے جو روح و بدن کی ضروریات ہوں ان میں اپنی خواہشات کو داخل کرتا رہتا ہے یعنی یہ ہرمعاملے میں ٹانگ اڑانے کا عادی ہوتا ہے کیونکہ نفس و بدن و روح جبتک قید عناصر میں مقید رہتے ہیں اندھے بہرے اور گونگے ہوتے ہیں بالذات کسی چیز کا ادراک نہیں کرسکتے یہ تینوں ارکان صرف بدن کے وسائل کو استعمال کرکے کام چلاتے ہیں یعنی یہی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار