

Loading content...
دوسرا رکن ہےروحیہ انسان کے ارکان میں سے سب سے بلند رکن ہے اس کے بھی اپنی خواہشات ہیں اسے بھی غذا کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مادی رکن نہیں ہے بلکہ لطیف ترین رکن ہے اس لئے اس کی غذا مادی نہیں بلکہ اس کی غذا علم الاخلاق ہے کیونکہ جب اس کے بارے میں سوال ہوا تو خالق کائنات نے فرمایا کہ قل الروح من امر اربی کہ فرما دو روح میرے رب کے امر سے تعلق رکھتی ہے کہ جس کا تعلق امر اللہ سے ہو گا اس کی اصلی غذا بھی رضائے اللہ کو ہونا چاہئے کیونکہ خاکی پیکر کے اسباب حیات خاک سے جنم لیتے ہیں اور خاک ہی کی طرف اس کی رجعت ہے تو جس کے پیکر امری کا تعلق امر رب سے ہے تو اس کے اسباب حیات بھی اوامر رب سے ہی اگ سکتے ہیں اور پھر اسی کی طرف اس کی رجعت ہونا چاہئے کیونکہ مسلمہ ہے کہکل شئی یرجع ء الی اصلہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار