

Loading content...
آپ نے بدن کے ضروریات کو دیکھا ہے کہ اس کے ضروریات بے رنگ و روغن اور صرف جسمانی بقا کی ضروریات پر مبنی ہیں اسے صرف اپنی بقا سے غرض ہے اور اس کی بقا وٹامنز (حیاتین)اور پروٹینز(لحمیات)کیلوریز (حرارے)وغیرہ ہیں اسے یہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ حلال ہے یا یہ حرام ہے اسے اپنی غذا جہاں سے بھی میسر آئے گی وہ حاصل کرلے گا اسے حواس خمسہ و عشرہ کی لذات سے کوئی تعلق نہیں مثلاً اسے گوشت کی ضرورت ہے کہ اس میں سے وہ اپنی بقا کی ضرورت اخذ کرسکے اس کا مدعا ہے کہ گوشت معدے میں پہنچے چاہے وہ کتے اور خنزیر ہی کا کیوں نہ ہو اسے دودھ کی ضرورت ہے چاہے کیسے ہی جانور کا کیوں نہ ہو کیونکہ اسے مذہب اور اخلاق کو سمجھنے کی ضرورت ہی نہیں ہے بلکہ اسے اچھائی اور برائی یا اپنے ہی نفع اور نقصان تک کا شعور نہیں ہے کیونکہ جسم خاکی شعور سے عاری
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار