

Loading content...
یہی ہے وہ قانون الہی کہ ایک طرف وہ ذات قدیم ہے جو محیط کل ہے ارفع و اعلی ہے اسے نور بھی کہتے ہیں (اس کی وجہ یہ ہے کہ لغت عالم میں نور سے بڑا لفظ موجود نہیں ہے)دوسری طرف یہ مخلوق عالم ہے جو سراسر پستی ہے محدود و حادث ہے یہ ایک دوسرے کی ضدیں ہیں اب ایک وسیلے کی ضرورت ہے کہ جو ان کے درمیان میں واسطہ بن سکے اب ایسے وسیلے کی ضرورت ہے کہ جو ادھر مخلوق میں شامل ہو ادھر توحید سے واصل ہودونوں کے صفات اعلی کا حامل ہو مخلوق کی صف میں کھڑا ہو تو مخلوق نظر آئے جب اللہ کے حضور میں ہو تو عین وحدت نظر آئے پوری مخلوق نہیں تو کم از کم کوئی ایک فرقہ تو ایسا ہو جو اسے اللہ مان لے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار