

Loading content...
دوستو میں روح کے بارے میں عرض کرچکا ہوں کہ وہ سراسر بلندی ہے اور بدن سراسر پستی یہ دو ضدیں انسان میں جمع ہیں حقیقت یہ ہے کہ ان متصاد چیزوں کا ایک دوسرے سے رشتہ جڑنا محال ہے جیسے آگ اور پانی یکجا نہیں ہوسکتے اسی طرح ان کا آپس میں تعلق پیدا ہونا ناممکن ہے جیسے پانی آگ سے بلا واسطہ استفادہ حرارت کرنے سے قاصر ہے اسی طرح ان کا ایک دوسرے سے استفادہ بلاواسطہ و وسیلہ محال ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار