

Loading content...
ایک بادشاہ نے ایک عارف سے پوچھا تھا کہ تمہاری عمر کیا ہے؟ تو اس نے کہا بیس سال اس پر بادشاہ نے کہا مجھے تو تم ساٹھ سال کے لگتے ہو تو انہوں نے کہا بادشاہ واقعی ظاہری عمر میری ساٹھ کے قریب ہے مگر ہم اپنی زندگی کو دین میں داخل ہونے سے گننا شروع کرتے ہیں اس لیے میری عمر بیس سال ہے کہ بیس سال سے میں نے دین حق کو اپنایا ہوا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار