

Loading content...
نقطہ اعتدال پہ پہنچ کر انسان عقل کے ماتحت ہو جاتا ہے یعنی اس کا دین عقلی ہوتا ہے یہ عقل فطرت کو دیکھ کر اچھے برے میں خط تمیز کھینچتا ہے پہلے بھی بتایا جا چکا ہے کہ مذہب عقل میں وہ بڑی بڑی چیزیں داخل ہیں جنہیں جملہ مذاہب نے حلال یا حرام کیا ہے جناب موسیٰ علیہ السلام کہ دس احکام ہی دیکھ لیں جناب عیسیٰ علیہ السلام کے فرمودات پہ نگاہ کر لیں یا پھر لا مذہب اخلاقیین کے وہ اصول جو انہوں نے بہترین معاشرے کی تشکیل کے ضمن میں وضع کیے ہیں یہ سب مذہب عقل کے دائرے میں آتے ہیں چوری زنا جھوٹ فریب دھوکہ ظلم یہ سب عقلاً برے ہیں کیونکہ ان کی ترویج سے معاشرہ پر سکون صورت میں تشکیل نہیں پا سکتا اگر ہر انسان جھوٹ بولنا شروع کر دے یا ہر آدمی ظلم کرنا شروع کر دے تو معاشرہ فاسدہوکر بکھر جائے گا انسان فنا ہو جائے گا ہر بڑی مچھلی چھوٹی مچھلی کو کھا جائے گی اور آخر میں بڑی مچھلیوں کو کھانے کیلئے کچھ نہ ملے گا تو خود بھی بھوک سے مر جائیں گی اس طرح کنزیومر Consumer اور پروڈیوسر Producer میں توازن پیدا کرنے کے لیے اور معاشرے کی اچھی نشوونما کے لیے جملہ ممالک نے معتدل معاشرت کے قوانین وضع کیے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار