

Loading content...
قوتِ غضبیہ کو فتح اور غلبے سے لذت حاصل ہوتی ہے اس لیے دنیا کا ہر فرد اس قوتِ غضبیہ کی تسکین زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور کرتا رہتا ہے کوئی علاقائی لیول پر تو کوئی انٹرنیشنل لیول پراس کی تسکین کے لیے انسان کو بہت محنت کرنا پڑتی ہے اپنی زندگی کا ایک طویل پیریڈ جب انسان کسی کھیل کو دیتا ہے تو تب اسے کہیں فتح نصیب ہوتی ہے اور اس لمحاتی فتح میں نفس کی قوتِ غضبیہ کی اتنی شدید تسکین ہوتی ہے کہ آدمی مخمور ہو جاتا ہے بعض اوقات فتح پر اتنا خوش ہوتا ہے کہ دھاڑیں مار مار کر رونا شروع کر دیتا ہے اور اس طرح انسان نفس کی تسکین کا آخری سامان بھی کر لیتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار