

Loading content...
لیکن ایک جانور اور ایک انسان کے مفادات اور خواہشات کے دائرے میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے حیوان کا دائرہ مفادات اور اس کے خواہشات کا حدود اربعہ بہت چھوٹا ہوتا ہے جب کہ انسان سب سے زیادہ حریص اور وسیع المفادات ہوتا ہے اس کی خواہشات لامحدود ہوتی ہیں کہ اگر اسے خدا بھی مان لیا جائے تو پھر بھی یہ راضی نہیں ہوتا اس لیے یہ جانوروں سے کہیں زیادہ مکار اور خودغرض ہوتا ہے اس کی خواہشات کی انتہا نہیں ہوتی اور خواہشات بھی ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے والی بات صادق آتی ہے اس لئے اس کا دائرہ غصب ونفرت جہاں بہت وسیع ہوتا ہے وہاں خطرناک بھی ہوتا ہے اور قوتِ غضبیہ جب انسان میں آجاتی ہے تو بہت سے متعلقات کو بھی اپنے ساتھ لاتی ہے یعنی انسان کے اختیار وارادہ اور شعور وفہم وغیرہ کی وجہ سے اس میں Sharpness (چترائی) بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار