

Loading content...
آپ نے موسم کا ٹمپریچر یا درجہ حرارت بتانے والے بیرومیٹر کو دیکھا ہوگا اس کے اندر نمبر لگے ہوتے ہیں درمیان سے کچھ نیچے صفر (زیرو) لگی ہوتی ہے صفر سے اوپر بھی ایک دو تین لکھے ہوتے ہیں اور نیچے بھی درجات لگے ہوتے ہیں موسم جس قدر گرم ہوگا الکحل کا سرخ نشان صفر سے اوپر چڑھتا جائے گا اور سردی جتنی زیادہ ہوگی سرخ نشان صفر سے نیچے گرتا چلا جاے گا یعنی سرخ نشان جتنا جتنا نیچے گرتا جائے گا وہ نقطہ اعتدال سے گرتا جائے گا اب انسان ہی کو لیں تو یہاں نفس انسانیہ میں بھی ایک نقطہ اعتدال ہے انسان لباس بشر میں رہ کر اعتدال سے گر بھی سکتا ہے اور بلند بھی ہو سکتا ہے یہ نقطہ اعتدال ایک نارمل انسان کا پتا دیتا ہے جو اخلاقِ ذمیمہ حیوانیہ سے بلند ہوتا ہے اس نقطہ اعتدال کا نام ہے انسانیت اور بقول غالب
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار