

Loading content...
اسی طرح ذائقہ ہے تو اس کے اعضائے حاسہ بھی تب تحریک پاتے ہین جب کوئی چیز ان سے چھوتی ہے ذائقے کے اعضائے حاسہ ذائقے کے شگوفے Taste Buds کہلاتے ہیں یہ زبان کی بالائی سطح نرم تالو Soft Palate اور منہ کی پشت پر گچھوں کی شکل میں ہوتے ہیں ایک بالغ آدمی میں تقریباٰ دس ہزار 10000 ذائقے کے شگوفے ہوتے ہیں اور شریخوار بچے میں ان کی تعداد بہت بڑھ جاتی ہے یہاں تک کہ یہ گالوں کے اندرونی صے کو بھی گھیر لیتے ہیں بالغ آدمی کے یہ شگوفے صرف زبان کے کناروں اور نرم تالو پر ہوتے ہیں اور ان شگوفوں کی شکل انڈے جیسی ہوتی ہے اور یہ ایک باریک مسام کے ذریعے زبان کی سطح پر کھلتے ہیں اور یہ شگوفے پے پلے Papillae نامی اجسام میں گروہوں کی شکل میں ہوتے ہیں میٹھا اور نمکین ذائقہ زبان کی نوک کے قریب محسوس ہوتا ہے ترش یا کھٹا ذائقہ زبان کے کنارون پر محسوس ہوتا ہے اور تلخ ذائقے کو محسوس کرنے والا حصہ زبان کے آخر میں کوا کے قریب ہوتا ہے اس لیے تلخی نگلنے کے قریب محسوس ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار