

Loading content...
اس کی مکمل تفصیل قوائے انسانی کے ضمن میں آئے گی یہاں صرف اتنا بتا دینا ضروری ہے کہ شامہ یعنی سونگھنے کی قوت اور ذائقہ جو چکھنے کی قوت ہے ان کے احساسات ملتے جلتے ہیں یعنی جو چیز جانور چکھتا ہے وہ سونگھتا بھی ہے یہ عمل ناک کے پیچھے منہ اور ناک کے خلا NOSAL CAVITY کی وجہ سے ہوتا ہے اور قدیم زمانے میں انسان کے لیے اور موجودہ دور میں حیوان کے لیے یہ حفاظتی حواس ہیں یعنی ہر جاندار دشمن کی بو کو پہچان لیتا ہے جیسے ہرن شیر کی بو کو کئی سو گز سے محسوس کر لیتا ہے اور بھاگ جاتا ہے اسی طرح حیوان میں شامہ بہت سے افعال کی محرک ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار