

Loading content...
انسان کے بھی مختلف طبقات میں خواہش کا ایک دائرہ ہوتا ہے مثلاً ایک دہقان چاند پر گالف کھیلنے کی خواہش نہیں کر سکتا ایک بھکاری کرسیء اقتدار کی خواہش نہیں کر سکتا ایک لنگڑا تیراک اولمپک ریس میں حصہ لینے کی خواہش نہیں کر سکتا ایک اندھا کاغان وکالام کی پرکیف وادیوں میں سیر کرنے کی خواہش نہیں کر سکتا یعنی صر ف نوعِ انسان کے دائرے میں بھی خواہش کی مقدار وکمیت یکساں نہیں ہے لہٰذا کسی پست نوع میں خواہش کا وجود اس کی استعداد وصلاحیت پہ منحصر تسلیم کرنا پڑے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار