

Loading content...
جمہور نے حیات کی تعریف میں حس وحرکت وارادے کو داخل کیا ہے لیکن یہ تعریف حیات سرچشمہ حیات خالقِ ممکنات کی قامت موزوں پر پوری نہیں اترتی کیونکہ حرکت تغیر ہے اور کل متغیر حادث کے تحت خالق خود حادث ہو جائے گا ہر حال میں اتنا ماننا پڑتا ہے کہ روح لازمۂ حیات نہیں مگر حیات لازمۂ روح ہے ہاں یہ حقیقت ہے کہ حیات کے سمندر سے بصورت احسن واضع طور پر صرف نفسِ حسیہ حیوانیہ ہی استفادہ کرتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار