

Loading content...
صاحبانِ کلام نے اس سوال کا جواب امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کے اس مشہور خطبے میں دریافت کیا جسے جناب کمیل بن زیادہ رحمة اللہ علیہ نے بیان کیا ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ ان کی یہ حدیث نفسِ انسانی کے بارے میں نہیں بلکہ اس میں نفس سے مراد پورا انسان ہے اور اس کے اندر جو قوتیں کارفرما ہیں ان کے بارے میں ہمیں آگاہ فرمایا گیا یعنی جس طرح منطقی طور پر ہم نوع کو بیان کرنے کیلئے اس میں جنسی خاصے نوعی خاصے اور جنس وفصل کو بیان کرتے ہیں اسی طرح امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام نے گویا انسان کا منطقی تجزیہ فرمایا ہے آئیے پہلے اس حدیث کو دیکھ لیتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار