

Loading content...
یعنی انسانوں کو ایک جسم واحدہ سے خلق فرمایا گیا ہے اور جدید سائنسی مفسرین نے یہاں نفس کے معنی جسم کے لئے ہیں یعنی ڈاکٹر لیمارک کی اتباع میں میرے بزرگ اور شفیقی قلمی دوست مرحوم ڈاکٹر علام جیلانی برق صاحب نے بھی نفس ِواحدہ سے مراد ایمیبا لیا ہے جسے آج وائرس کہا جاتا ہے جو ایک سیل کا جاندار ہے وہ جاندار موزوں حالات میں ٹھیک دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے اور انہوں نے خلق منہا زوجہا کی تفسیر بھی اسی طرح کی ہے کہ یہ تقسیم کا عمل اسی واحد کا دو ہونا قرآن سے ثابت ہے میں چارلس ڈارون اور لیمارک کی تھیوریز نہیں لکھنا چاہتا اسی لیے عمداً ترک کر رہا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار