

Loading content...
میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آج تک فلاسفہ میں سے کوئی فلسفی اس کا حتمی جواب دے بھی نہیں سکا کیونکہ عرفانِ نفس ہی میں عرفان رب مضمر ہے جیسا کہ حدیث قدمی میں ہے کہ من عرف نفسہ فقد عرف ربہ کہ جس نے عرفانِ نفس حاصل کر لیا اس نے عرفان رب بھی حاصل کر لیا مغربی فلاسفہ کے آراء تو ویسے بھی میں نے اختصار کے ساتھ نقل کیے ہیں کہ ان کی رائے کیا ہے بہتر ہے کہ پہلے میں اس پہ تھوڑا سا تبصرہ کر لوں جیسا کہ آپ نے دیکھا ہے مغربی فلاسفہ اکثر خلط مبحث کے شکار ہوئے ہیں مثلاً کبھی تو وہ انا (Ego) کو نفس کہتے ہیں کبھی روح (Soul) کو نفس کہہ دیتے ہیں کبھی عقل کو نفس کہتے ہیں کبھی شعور اور لاشعور میں خلط ملط ہو جاتے ہیں پھر نفس کی تشریح میں متعلقات نفس کو روح سے یا عقل سے وابستہ کر دیتے ہیں اور کبھی متعلقات نفس کو روح سے منسوب کرتے ہیں یعنی وہ نفس اور روح کے مابین خطِ امتیاز نہیں قائم کر سکے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار