

Loading content...
اس کے بعد ہے انسان عقلی یعنی روح تو اس کا تعلق عالم امر سے ہے اس کا کماحقہ علم ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ یہ نور مجرد ہے اس کے لئے قرب وبعد مساوی ہے اس کا ہر عضو مکمل روح ہے مکمل انسان ہے یہ خود ایک نور ہے اور اسی نور ہی سے دیکھتا سنتا ہے یعنی جملہ اعمال بجا لاتاہے یہ لافانی ہے غیر متغیر ہے اس کا ہر فعل بالذات ہے اس کے صفات بالذات ہیں جیسے مادے کے چند صفات بالذات ہوتے ہیں یعنی ابعاد اربعہ طول وعرض وعمق وزمان اسی طرح اس کے صفات بالذات ہیں جیسے پانی یک نمی بالذات ہے لوہے کی صلابت بالذات ہے آگ کی حرارت بالذات ہے کہ حرارت کے بغیر آگ کا تصور محال ہے نمی کے بغیر پانی کا تصور محال ہے اسی طرح روح کے جملہ افعال وصفات بالذات ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار