

Loading content...
چاہتا ہوں کہ ایک سرسری جائز لیتا چلوں تاکہ اگلی منزل کی طرف چند قدم بڑھائیں انسانِ نفسی کیا تھا؟ نفسِ انسان جس کے اعضاء وجوارح متمائز ووضعی نہیں امتیازی نہیں ہوتے اس کے کسی عضو کی طرف اشارہ نہیں ہو سکتا اس کے قوائے اعضاء محدود نہیں ہیں وہ ایک لمحے میں ہزاروں میل تک جاکر واپس آسکتا ہے یہ وہی انسان ہے جو نیند میں انسان کو سوتا چھوڑ کر پوری کائنات میں غواصیاں کرتا ہے کبھی اڑتا ہے کبھی چلتا ہے یہ جسم سے نکل کر ہزاروں کرشمے دکھاتا ہے کبھی پانی پہ چلتا ہے کبھی آسمانوں پر اڑتا ہے اس کی ترقی انسانِ طبعی سے بدرجہ ہا تیز اور زیادہ ہوتی ہے ہوا میں اڑتا ہے اس کے اعضاء میں بھی گویائی کی قوت ہوتی ہے اور قیامت کے دن اسی سے حساب لیا جانا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار