

Loading content...
علوم معیاری دنیا کو جیسا ہونا چاہیے اس سے ان اقدار کا علم حاصل ہوتا ہے علومِ ربانی سے عالم نامعلوم مابعد الطبیعات کا جسے نام دیا جاتا ہے ان کا علم حاصل ہوتا ہے یعنی عالم انوار عالم ارواح جنت آئمہ اور زات واجب یہ سب علومِ ربانی کے دائرے میں آتے ہیں یعنی وہ آفاقی سچائیاں ہیں جو انسان کو اکتساب سے حاصل نہیں ہوتیں یہ تو روح کا عالم ہے جہاں وما اوتیتم من العلم الا قلیلا کا بورڈ آویزاں ہے انسان عقلانی کی قوت عقل کا ایک خاصہ ہے جس کا نام ہے وہم یعنی نامعلوم کو معلوم کرنے کی جستجو کا کام وہم کے ماتحت ہوتا ہے اس پہ مکمل بحث کتاب عروج السعادة میں دیکھئے میں جگالی کے خلاف ہوں اس لیے ترک کر رہا ہوں باقی ارکان کی طرح انسان عقلانی کی طاقت کا ایک سٹور ہے جس کا نام ہے ضمیر جیسے حدیث قدسی کا فقرہ ہے فی الفواد ضمیر یعنی فواد کے اندر مقام ضمیر ہے جو ہر فعل پہ انسان کو اقدار وشرافت کا آئینہ دکھاتا ہے اس کے پاس علوم واقدار کے نمونے محفوظ ہیں اور یہ ہر عمل پہ انسان کو وہ پیمانہ پیش کرتا ہے جو عمل کی بہتر اور آخری شکل دکھاتا ہے ضمیر صرف
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار