

Loading content...
اس دور میں بھی منکرین روح کی کمی نہیں ہے بات صرف اتنی ہے کہ اس دور میںانہیں سمجھانا آسان ہوتا جارہا ہے مثلاً ماضی بعید میں جسم کی تصویر بنانا مشکل تھا پھر تصویر بنانا سیکھ لیا پھر فوٹو گرافی نے جسمانیت کو مختلف زاویوں سے سکیل پیپر پہ منتقل کردیا پھر مووی کیمرے آگئے اب تو وی سی آر اورایسی جدید لاکھوں ایجادات سامنے آتی جارہی ہیں کہ جو نفس کو ریکارڈ کرنے میں مصروف ہیں کیونکہ نفس جسم سے لطیف تر ہے تو نفس کے حرکات کو ریکارڈ کرنا مشکل تھامثلاً کیفیات نفسی کو فلمانا مشکل ترین کام تھا مگر اب تو ایسی ایجادات ہو چکی ہیں جو انسان کے خوابوں کو فلما لیتے ہیں اب یہ جو خواب میںچل پھر رہا ہے دوڑ رہا ہے ہنس رہا ہے بول رہا ہے سن رہا ہے یہ جسم کا کونسا رکن ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار