

Loading content...
انسان کی جماعت میں دوسرے نمبر کے انسان انسان نفسی ہیں اور جو انسانِ نفسی ہیں ان کا مرتبہ بہت بلند ہے حقیقتاً یہی نوعِ انسان میں داخل قرار دیئے جا سکتے ہیں کیونکہ جنسی خاصے ان کی نگاہ میں بہت پست ہوتے ہیں وہ تعقل کو اپناتے ہیں نوعی خاصوں کے زیرسایہ جیتے مرتے ہیں مثلاً لکھنا پڑھنا معلوم ہے نامعلوم کو سمجھنا فکر وعبادت تفقہ تدبیر وغیرہ ہی ان کیلئے سب کچھ ہوتے ہیں بہ الفاظ قرآن یہ مومنین وصالحین و ابرار وغیرہ ہیں کیونکہ انہی میں عروج واستکمالِ نفسی ہوتا ہے من عرف نفسہ فقد عرف رب پہ غور کرتے ہیں علومِ معیاری کے حامل ہوتے ہیں علوم وعرفان کو معراج ہستی تصور کرتے ہیں محل الاعلیٰ کی طرف راغب ہوتے ہیں وہ حیوانی ازادیوں پر انسانی پابندیوں کو ترجیح دیتے ہیں وہ اس دنیا پر اگلی دنیا کو اہمیت دیتے ہیں گویا نفسی زندگی ان کا اوڑھنا بچھونا ہوتی ہے ان کے خیالات میں نفاست ہوتی ہے احساسات لطیف اور اقدارِ نفیس ومقدس
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار