

Loading content...
پہلی جماعت انسان وہ ہے جو انسانِ طبعی ہے یعنی یہ انسانی جماعت انسانِ طبعی کی طرح ہے اس انسان کی زندگی جسمانی ومادی ہے یہ جماعت انسان انسانی بدن سے مشابہہ ہےْ ان کی زندگی کا مکمل عمل کھانا پینا دیکھنا سننا محسوس کرنا نسل کشی تک محدود ہے یعنی اس کی زندگی حیوانیت کے ماتحت ہے حیوانی زندگی ہے یہ صرف اپنی جنس (حیوان) کی طرح جیتے مرتے ہیں اس کا مطمع نظریات حیوانیت ہے کھائو پیو اولاد پیدا کرو لذاتِ حیوانی ہی کو یہ کمال انسان تصور کرتے ہیں یعنی ان کی زندگی جنسی خاصوں کے گرد گھومتی ہے یہ ہمیشہ حیوانی جذبوں کے زیراثر سانس لیتے ہیں انہیں خالق نے کافر ومشرک ومنافق وغیرہ کے ناموں سے تشخیص کیا ہے اور حتمی لحاظ سے یہ انسان طبعی ہوتے ہیں اور ان کی بے مقصد زندگی کا واحد مقصد حیوانیت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار