

Loading content...
آپ پہلوانوں کو دیکھیں باڈی بلڈرز کو دیکھیں استکمالِ جسم کیلئے کتنے پاپڑ بیلتے ہیں مشقتیں ہوتی ہیں ایکسرسائز کے مرحلے ہوتے ہیں غذائوں کا چکر ہوتا ہے حفظان صحت کے اصولوں سے واقفیت لازم ہوتی ہے آپ دیکھیں تو اس کی بہت طویل فہرست سامنے آئے گی اب اسی سے ثابت ہوا جسم انپے کمال تک جانے میں بھی محتاجِ غیر ہے محتاجِ محض ہے اسی لیے اسے تھرڈ کلاس جوہر سمجھا جاتا ہے کیونکہ کسی پہلو سے احتیاج سے دامن نہیں بچا سکتا اور اسی وجہ سے کہ یہ تیسرے درجے کا جوہر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار