

Loading content...
عرض کروں گا کہ اگر سمندر کو عالم قطرات کہہ دیا جائے تو حقیقت ہے کیونکہ قطرہ قطرہ بہم شود دریا کہ قطرات کا اجتماع کثیر دریا وسمندر کا نام پاتا ہے اسی طرح اگر ایک عالم ارواح ہو جو من حیث الکل ایک سمندر کی طرح وحدت مطلقہ سمجھا جائے تو قباحت نہیں ہے کیونکہ عالم امر عالم نور ہے جو سمندر کی طرح ہے اور قطروں کا سمندر سے جدا ہوکر واپس آنا اور ضم ہونا کوئی عجیب بات نہیں ہے پھر اسے کماحقہ سمجھنا محال ہے کیونکہ خود خالق نے فرما دیا ہے ما اوتیتم من العلم الا قلیلا کہ عالم امر کا علم بہت قلیل عطا ہوا ہے یا بہت کم افراد کو عطا ہوا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار