

Loading content...
یہ روحیتی برق ہے جو جناب آدم سے چلی اورجہاں مثبت اور منفی (مذکر اور مؤنث) ملے ایک اور شاخ نے جنم لیا اور آج کل چارج ایبل ٹیوبز اور چارج ایبل ٹارچز بھی موجود ہیں جو بجلی سے چند گھنٹوں میں چارج حاصل کرتی ہیں پھر سلسلہ منقطع ہو جائے تو بجلی کو ذخیرہ کر لیتی ہیں گویا ان میں ایک ایسا ٹرانسفارمر موجود ہے جو برقی ذخیرہ محفوظ رکھ کربرقی عدم موجودگی میں ٹیوب وغیرہ کو روشن کرتا ہے اسی طرح شکم مادر میں جو انڈا پیدا ہوتا ہے وہ ایک ٹرانسفارمر ہے جس کا قطر 1/200 ہے اور یہ نو ماہ چارج ہوتا رہتا ہے جب یہ چارج ہوچکا تو ایک کے دو ہوئے گویا مثبت منفی میں تقسیم ہوا اور روحیتی برق نے اسے تقسیم کیا اور بڑھاتے بڑھاتے اربوں تک پہنچا دیا اب یہ چارج شدہ پیکر ایک طبعی عمر لے کر پیدا ہوا جس طرح ہر جنریٹرکی علیحدہ استعداد ہوتی ہے کہ یہ کتنے پنکھے چلا سکتا ہے کتنے بلب روشن کر سکتا ہے اسی طرح یہ بھی استعداد لے کر پیدا ہوتا ہے کہ یہ اپنے سے کمزور یا انہی پاور کے کتنے اور جنریٹر پیدا کر سکتا ے اور خود کتنا عرصہ چل سکتا ہے یہ گارنٹی بھی ساتھ لاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار