

Loading content...
حالانکہ موجودہ سائنس نے ثابت کیا ہے کہ انسان کی ابتدا ایک ننھے سے انڈے سے ہوتی ہے جس کا قطر 1/200انچ ہے یہ انڈا اختلاط زوجین سے پیدا ہوتا ہے یہ انڈا رحم مادر میں ٹھیک دوحصوں میں تقسیم ہوجاتا ہے ایک سیل سے دوخلیوں میں تقسیم ہوکر بڑھتا جاتا ہے اور اسی انڈے کو بھی نفس واحدہ کا نام دیا جاسکتا ہے اور اس کے دوہونے پر خلق منہا زوجہا یعنی اللہ نے اسی نفس واحدہ کو دوحصوں میں تقسیم کردیا تو اس کی تاویل یہاں بھی ہوسکتی ہے اور اسی سے دو اور دو سے چار سے آٹھ سے لاکھوں اربوں تک سلسلہ چلا جاتا ہے اگرچہ سبھی خلیے ایک ہی خلیے سے پیدا ہوتے ہیں مگر ان کی نشو و نما ایک جیسی نہیں ہوتی کیونکہ بعد میں پیدا ہونے والے خلیے Cell بعض عضلات کے خلیے ہوتے ہیں بعض غدودوں کے بعض اعصاب کے خلیے ہوتے ہیں اور پھر ہر خلیے کا ایک مرکز ہوتا ہے جسے نیوکلیس Nucleus کہا جاتا ہے جس کاکام باقی حصوں سے مختلف ہوتا ہے مثلاً عضلاتی خلیوں کا کام سکڑنا غدودوں کی رطوبت نکالنا اور اعصاب کا ترسیل ہے لیکن مرکزی حصے کا تفاعل نشوونما میں پیشقدمی اور خلیات کی زندگی اور
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار