

Loading content...
جوبقیہ حاشیہ ہوتے ہیں وہی صفات نوع کو جنس سے علیحدہ کرتے ہیں اور نوع کی انفرادیت کہلاتے ہیں اور اسے کہتے ہیں فصل ممیز( ) Differentiaجیسے انسان کا تعقل "Rationality" ہے یعنی حیوانیت کو انسان سے جدا کرکے باقی جو صفات رہیں وہ فصل ہیں جنس الاجناس وہ ہے کہ جوکسی کی نوع نہیں ہے اور نوع اعلیٰ وہ ہے کہ جو کسی جماعت کی جنس نہیں بن سکتی ان کے مابین جتنی انواع و اجناس ہیں انھیں اجناس متوسط (Subaltern Genera) کہتے ہیں یا انواع متوسط (Subaltern Species) کہتے ہیں اور ان میں دو طرح کے خاصے(Properties)ہوتے ہیں جو یاجنس کے ضمن میں آتے ہیں یا نوع کے ضمن میں جیسے کھانا پینا حیوانیت کے تقاضے ہیں اور لکھنا پڑھنا سوچنا تعقل کے تقاضے ہیں یہ تضمن میں گو نہیں آتے مگر اخذ ہوسکتے ہیں اور لازماً اخذ ہوتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار