

Loading content...
تیسرے درجے کا جوہر وہ ہے جو وجود میں آنے کیلئے بھی محتاج غیر ہے اور استکمال کیلئے بھی محتاج غیر ہے جیسے یہ جسم انسان ہے کہ عدم سے وجود میں آنے کیلئے جامئہ انسانیت میں آنے تک یہ ہزاروں چیزوں کا محتاج ہے مثلاً باپ کا محتاج ہے ماں کا محتاج ہے نطفے کا محتاج ہے شکم مادر میں ٹمپریچر کا محتاج ہے وغیرہ وغیرہ ان سے کسی چیز کو باہر نکال دیں تو اس کا پیدا ہونا محال ہے چاہے ٹسٹ ٹیوب ہی سے بچہ پیدا کرلیں مگر باپ کا پھر بھی محتاج ہے کہ نطفے کو ایسی سلب درکار ہے جہاں وہ غذا سے تشکیل پاسکے اگر کلوننگ ہی کی جاے تو بھی عورت کا محتاج ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار