

Loading content...
نوع کے بعد انواع کی تقسیم کا عمل ہوتا ہے اس کے بعد نوع انسان کو بھی کئی طرح سے تقسیم کیا جاتا ہے مثلاً جغرافیائی لحاظ سے کہ یہ پاکستانی ہے یہ ہندوستانی ہے یہ امریکن ہے یہ روسی ہے وغیرہ وغیرہ جغرافیائی تقسیم کے بعد مذہبی تقسیم ہے کہ یہ ہندو ہے یہ مسلم ہے اب نوع انسان کی ایک مختصر جماعت یعنی مسلمان آپکے سامنے ہیں اس کے بعد ناموں پہ نوبت پہنچی یہ پرویز ہے یہ نوید ہے یہ زید ہے یہ منطقی طور پر تقسیم نہیں کہی جاتی بلکہ یہ گنتی (Enumeration) ہے اس طرح انسان نوع سے فرد تک پہنچا پھر فرد کی تحلیل ہوئی یعنی تحلیل طبعی Physical Analysis یہ زید کے کان ہیں یہ ناک ہے یہ آنکھ ہے یہ ہونٹ ہیں وغیرہ اب خود انسان تقسیم ہونے لگا مگر یہاں سے ایک اور قدم آگے دیکھنا ہے وہ یہ ہے کہ آپ اسے مابعد الطبیعاتی تجزیہ کہتے ہیں Metaphysical Analysis یعنی انسان بحیثیت فرد کے تین انسانوں کا مرکب ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار