

Loading content...
آج تک جب بھی انسان نے دنیا پہ نگاہ کی ہے ہمیشہ اپنے حوالوں کا چشمہ لگا کر اسے دیکھا ہے اور ہمیشہ سے یہی سمجھتا رہا ہے کہ اس ساری کائنات کی وجہ تخلیق یہ انسان ہی ہے مگر آج جب ہم خود کو اس وسیع و عریض کائنات میں ٹٹولتے ہیں تو ہمیں اپنا ہی وجود نہیں ملتا اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم جس چھوٹے سے سیارے پر رہتے ہیں اس کائنات کے سامنے نہ ہونے کے برابر ہے۔جب بھی ہم خلا سے اس اپنی زمین کو دیکھتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ کمزور ترین ایک بلبلہ ہے جو سورج کے گرد اسطرح محو سفر ہے کہ اس کے فنا ہونے کے امکانات اس کے باقی رہنے سے لاکھوں گنا زیادہ ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار