

Loading content...
ایک راھب سے جب رھبانیت کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ میں ایک کاٹنے والا کتا ہوں مین نے خود کو صومعہ میں باندھ رکھا ہے تاکہ مخلوق خدا مجھ سے محفوظ رہے مگر اسلام کہتا ہے کہ مخلوق میں رہ کر اسے ایذا نہ دو یہ رھبانیت سے مشکل اور بدرجہ ہا افضل کارہے ہاں اگر احتمال ضرر باقی رہے تو پھر تنہائی بہتر ہے خلوت مباح ہے اور اس دور میں دین بچانا انتہائی مشکل ہے قدم قدم یہ رہزن دین و ایماں موجود ہیں اگر کوئی گوشہ نشین ہوجائے تو عیب نہیں اب تو صرف یہی کام مناسب لگتا ہے کہ انسان تنہائی میں بصد گریہ و زاری دعا کرے کہ ہمارے آقا و مولا و ہادی جناب حجتہ بن الحسن المہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کا جلدی خروج ہو دین حق لیظہرہ علی الدین کلہ کا مصداق بن جائے اوردور غیبت کے جملہ اعمال سے افضل ترین عمل دعائے تعجیل فرج ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار