

Loading content...
دوسرا اصول ہے بین النوعی جہد للبقا یہ حیوانوں کی طرح انسان کی بحیثیت حیوان کے اپنی نوع انسان سے جنگ ہے یعنی ضروریات حیات کی طلب کی شدت میں یا بقائے نسل کیلئے جوجنگ ہوتی ہے اور اسی حیوانی فطرت سے زر زن زمین کے جھگڑے پیدا ہوتے ہیں ہر جانور کھانے پینے کے معاملے میں اپنی نوع کے افراد سے لڑتا ہے بقائے نسل کیلئے اپنے جوڑے پر رقابت کرتا ہے اپنے حیوانی صفات کی وجہ انسان بھی حیوان بن جاتا ہے اور اگر اسلامی اقدار کو سمجھاجائے تو زر زن زمین کے بین النوعی اختلافات کا خاتمہ ہوجائے اس کے بعد ہے ماحول سے پیکار (Environmental Struggle) سردی گرمی بارش ہوا کہر خشکی اور بقائے ذات کیلئے ماحولیاتی چیز سے ٹکر لینا ان چیزوں میں انسان کو محدود کرنا کتنی بڑی زیادتی ہے حالانکہء ان اصول ثلاثہ میں سے کوئی شق بھی انسانیت کے نقطہ نگاہ سے پوری نہیں اترتی یہ تو صرف انسان کی حیوانیت کی آئینہ دار ہے جبکہ انسان سوچتا ہے احساس کرتا ہے تکبر کرتا ہے فخر کرتا ہے ریاست چاہتا ہے تحقیق کرتا ہے لکھتا ہے پڑھتا ہے اور انسان کے ارتقائے ذہن اور جسم کے محرکات اتنے محدود نہیں ہیں اور اسلام نے ان حیوانیت سرشت اصولوں سے ماوریٰ ایک نظام کا تصور پیش کیا ہے جہاں اپنی بقا کیلئے کچھ نہیں کیا جاسکتا یعنی اپنی بقائے نسل و ذات کیلئے برسرپیکار رہنا حیوانیت ہے اور پوری کائنات کی فلاح کیلئے اپنی فنا طلب کرلینا اسلام ہے اور یہی انسانیت کا طرہ ء امتیاز ہے کہ جو انسان کو حیوان سے جدا کرتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار